لاہور:پاکستان کےقیام کےمخالفین کی جنگ1947سےجاری،ن لیگ مکتی باہنی کا دوسراروپ،یہ ملک وقوم کےلیےآزمائش ہیں،برگیڈیئررنادرمیرنے بھارت نوازسیاسی جماعت کے منصوبوں سے خبردارکردیا
باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرلائیو ٹرانسمیشن کے دوران برگیڈیئرریٹائرڈ نادرمیرنے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان کے خلاف جو پراکسی وار آج کھیلی جارہی ہے یہ توقیام پاکستان سے بھی پہلے تھی ، بھارت اوربھارت نوازپاکستان کے قیام کے مخالف تھے اورآج وہی عناصراس کوکمزورکررہے ہیں
برگیڈیئرریٹائرڈ نادرمیر کہتے ہیں کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جوقومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہو، یہ وہ جمہوری نظام نہیں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہو
https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g
ان کا مزید کہنا تھ اکہ وہ خود حیران ہیں کہ یہ سیاستدان کس کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں ، ان کویہ نہیں پتہ؟ کہ ان کی اس ریاست مخالف سیاست سے ان کی اپنی نسلوں کو معاف نہیں کرے گی
سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک میں اس قسم کی جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں یہ ملک کے لیے ناسور بنتی جارہی ہے
برگیڈیئرنادرمیر کہتے ہیں کہ اس میں حکومت بھی ذمہ دارہے حکومت کوان جیسے ملک دشمن عناصرکواتنی آزادی دینی نہیں چاہیے تھی ، ان کولگام ڈال کر رکھنا چاہیے تھا
گفتگو کے دوران مبشرلقمان نے خوبصورت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوبھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور باتوں باتوں میں معاملات کونہیں سنوارنا ہوگا بلکہ عملی کام کرنا ہوگا