اسلام آباد:سارا خاندان مفرور ہے اورکشمیری ہونے کا دعوی کرتاہے:یہ ہےشرافت؟اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے آزادکشمیر میں ن لیگ کی بچگانہ حرکتوں کا بھانڈہ پھورتے ہوئے کہا کہ عجیب معاملہ ہے کہ ایک طرف شریف خاندان لندن میں مفرور ہے تودوسری طرف کشمیریوں سے محبت کے دعوے کیے جاتے ہیں ،

مراد سعید نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کو بتانا چاہتا ہوں پرسوں آپ کےحلقہ آ رہا ہوں،نوازشریف مردہ وزیراعظم تھے ،مراد سعید نے کہا کہ فاروق حیدر دکھاوا کرکے روتے ہیں اور مریم صفدر جعلی تصاویر کا سہارا لیتی ہیں،

مراد سعید نے کہا کہ میں فاروق حیدر کوسن رہا تھا انہوں نے مجھے دھمکی دی،وفاقی وزیرمواصلات نے مزید کہا کہ بلاول زرداری امریکہ گئے کہ میں آپ کی ملازمت کے لیے آیاہوں،

مراد سعید نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے دور میں امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دی گئی،مراد سعید نے کہا کہ بلاول زرداری امریکہ کیوں گئے؟ ن لیگ والے پھربھی دھاندلی کاشورمچارہےہیں،سارا ن لیگی خاندان باہر مفرور اور کشمیر ی ہونے کا دعوی ٰ کرتے ہیں

مراد سعید نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز عوام کے ٹیکسز پر پلے ہیں ،وزیرمواصلات 3،3باریاں لینے والوں نے آزادکشمیر میں اسپتال تک تعمیر نہیں کروایا ،

Shares: