مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کولوٹ کرلندن میں بسیرا کرنے والودنیا میں بچ جاوگے کل اللہ کے دربارمیں کیا بنے گا:ایک خاتون کا اسحاق ڈارسے مکالمہ

لندن: پاکستان کولوٹ کرلندن میں بسیرا کرنے والودنیا میں بچ جاوگے کل اللہ کے دربارمیں کیا بنے گا:ایک خاتون کا اسحاق ڈارسے مکالمہ ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر خاتون نے سوالات کی بوچھاڑ کردی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق مفرور اسحاق ڈار کو لندن میں خاتون نے کھری کھری سنادیں، سابق وزیر خزانہ خاتون کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔اسحاق ڈار نے رکنا بھی گورا نہ کیا صرف اتنا کہا یہ مناسب نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ چلے گئے جس کے بعد ان کے ملازم کی خاتون سے تلخ کلامی ہوئی، تکرار کے بعد اسحاق ڈار کا بیٹا دفاع کے لیے میدان میں آیا تو خاتون نے باپ بیٹے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ تم لوگوں نے ہمارے ملک کو لوٹ لوٹ کر کھایا ہے اس کا جواب دینا پڑے گا۔

اسحاق ڈار کے بیٹے کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں پر بہتان لگارہی ہیں جس پر خاتون نے کہا کہ ہاں بہتان لگارہی ہوں، دنیا میں بھی تم لوگوں کی رسوائی ہے اور آخرت میں رسوائی ہوگی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شرم کریں اللہ کے خوف سے ڈریں، دنیا میں نواز شریف کو بچالو گے اللہ کے گھر کیسے بچاؤ گے۔

 

 

لیکن دوسری طرف اس خاتون کے اس مکالمے پراعتراض بھی کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ آج بھی لندن میں ایک خاتون نے اسحاق ڈار سے سوال و جواب کی زبردستی کوشش کی اور جواب نہ ملنے پر صلواتیں سنانے لگیں. شرم کرو، اللہ سے ڈرو وغیرہ. ساتھ بطور ثبوت ویڈیو بنانا اور شئیر کرنا نہ بھولیں

اس سے قبل بھی اسحاق ڈار اور میاں نواز شریف کے خاندان کے ساتھ ایسے واقعات لندن اور سعودی عرب میں بھی ہوچکے ہیں. اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنا کوئی ہمت کا فریضہ ہے تو وہ سخت غلطی پر ہیں.

یہ انگلینڈ کے نظامِ انصاف و قانون پر اعتماد کا اظہار ہے کہ آپ منہ اٹھا کر سابق وزیراعظم، سابق ایکٹنگ وزیراعظم اور انکے خاندان کو سر بازار روک کر تکرار کر سکتے ہیں.لیکن پاکستان میں ایسے سرراہ ممکن نہیں ہے ، آپ قریب بھی نہیں پھٹک سکتے، کسی معمولی ایم این اے اور ایم پی اے کو ہی روک کر دکھا دیں. اسکے گھر کے سامنے سوال و جواب کی ہمت کریں. پتہ ہے یہاں پر جوتے پڑیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے کہ ایسے معاملات تھے جن پربہت بڑا اعتراض تھا ہے لیکن اولاد کے سامنے باپ کوذلیل کرنا اورچور چورکہنا اچھی روایت نہیں‌ ہے

یہ بات کوئی راز نہیں کہ مجھے اسحاق ڈار اور میاں فیملی سے صفر ہمدردی ہے.

لیکن گھٹیا رویے ہرگز بہادری نہیں.

آپ کو اسحاق ڈار اور میاں نواز شریف کی کرپشن اور انکے اعمال پر اعتراض ہے تو انکو اختلافی خط لکھ دیں، کسی واسطے سے اپنی شکایت پہنچا دیں. ای میل یا میسج کر دیں. کہیں سے نمبر لیکر کال کر دیں. لندن میں رابطے کے ہزار طریقے ہیں. اپنے غصے کو ان تک ٹرانسفر کریں ضرور کریں. تاکہ سیاست دانوں، رہنماؤں اور چیف آف آرمی سٹافوں کو عوامی جذبات کا احساس ہو. مگر دیارغیر میں ایسا کرنے سے گریز کریں.