اعلیٰ سرکاری آفیسرکے ہاتھوں‌ خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

اسلام آباد:اعلیٰ سرکاری آفیسرکے ہاتھوں‌ خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی،اطلاعات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک آفیسر پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی طرف سے پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کرکے اپنے ساتھ ہونے والی بربریت کی رپورٹ کی گئی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ناصر نامی ملزم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپٹی منیجر کے عہدے پرفائز ہے۔

ذائع کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ملزم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس دوران ویڈیو بھی بنا لی اور اس ویڈیو کی وجہ سے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ”ملزم اس ویڈیو کی وجہ سے مجھے گزشتہ ایک سال سے بلیک میل کرتا اور میرا استحصال کرتا آ رہا ہے۔

وہ مجھے اپنے اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں واقع فلیٹ میں آنے پر مجبور کرتا اور وہاں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا۔ اب میرا صبر جواب دے چکا ہے لہٰذا میں پولیس کو اس کی رپورٹ کر رہی ہوں۔ وہ ایک بااثر حکومتی افسر تھا جس کی وجہ سے میں اب تک خاموش رہنے پر مجبور رہی۔“

خاتون کی رپورٹ پر کراچی کمپنی پولیس سٹیشن نے ملزم کے خلاف خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، اس کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.