4ہزار سے زائد ویزے وہ بھی مشکل ترین حالات میں :دنیا کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی تعریفیں کرنے لگی

0
32

کابل: 4ہزار سے زائد ویزے وہ بھی مشکل ترین حالات میں :دنیا کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی تعریفیں کرنے لگی ،اطلاعات کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا، حکومت پاکستان نے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو 4ہزار سے زائد ویزے جاری کر دئیے،

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویز ے جاری کرچکاہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے کردار کو دنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن اب تک سفارتکاروں اور عالمی نمائندوں سمیت ایک ہزار 400 افراد کو پاکستان لا چکی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے خطے اوردیگر ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔ادھر افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہےکہ وہ پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں،افغانستان سے جانے والوں کو تمام ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

منصور احمد خان نے کہا کہ افغان اور ترک شہریوں سمیت مزید200افراد کو آج روانہ کیا جائےگا۔فغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ مکمل طور پر فعال ہے ،پاکستانیوں کی بیشتر تعداد وطن واپس جاچکی ہے۔

Leave a reply