دنیا میں سب سے زیادہ سانپوں کی کھال برآمد کرنے والا ملک

0
33

جکارتہ: دنیا میں سب سے زیادہ سانپوں کی کھال برآمد کرنے والا ملک ،اطلاعات کے مطابق ایک ایسا بھی ملک دنیا میں ہے جو سب سے زیادہ سانپوں کی کھال برآمدکرتا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا سانپوں کی کھال برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا جہاں درجنوں ایسی فیکٹریاں ہیں جو سانپوں کا چمڑا تیار کرتی ہیں۔ دنیا میں بسنے والے امراء سانپ کے چمڑے سے بنے بیگ، جیکٹیں اور جوتے بڑے شوق سے خریدتے ہیں جو ان کےلیے گلیمر کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس سمبل بھی سمجھا جاتا ہے۔

 

 

انڈونیشیا میں سانپ کا چمڑا تیار کرنے والی فیکڑیاں ہر ہفتے ہزاروں سانپوں کا شکار کرکے انہیں پانی ڈال دیتی ہیں اور جب سانپ کی کھال نرم ہوجائے تو اسے اتار لیا جاتا ہے اور خشک کرنےکےلیے دھوپ میں رکھ دیا جاتا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ فیکڑیاں کھال سکھانے کےلیے تندور کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ کھال اتارنے کے بعد اس میں لوہے کا ایک راڈ ڈال دیا جاتا ہے تاکہ ان کی جلد کو مناسب طریقے سے پھیلایا جا سکے۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق سانپوں کی کھال حاصل کرنے کے لیے ان سے انتہائی ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے، جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔سانپوں کے چمڑے سے بنی چیزیں مغربی ممالک میں تین تین لاکھ روپے تک بکتی ہیں لیکن انڈونشیا میں سانپ کے چمڑے سے بنی فی کس چیز کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

Leave a reply