کوئٹہ :دھرنا کمیٹی بیرونی اشاروں پرمیتوں پرسیاست کررہی ہے:کوئٹہ سمیت صوبے بھراحتجاج،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ میں جاری دھرناکمیٹی کے خلاف احتجاج جاری ہے اورمظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک گہری سازش ہے
دھرنا کمیٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ میزئی آڈہ کے قریب بند کردی،ادھر گوالمنڈی چوک،ائرپورٹ روڈ ،قمبرانی روڈ سمیت دیگر مقاما ت پربھی دھرناکمیٹی کے خلاف احتجاج جاری ہے
مظاہرین نے شاہراہیں بند کرکے ٹریفک روک دی ادھر ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ میں جاںبحق افراد پر ایک گروہ دھرناکمیٹی میتوں پر سیاست کررہی ہے ،
قبائلی رہنما ولی خان غبزئی کہتے ہیں کہ دہشت گردی سے تمام اقوام متاثر ہوئی ہے ،دھرناکمیٹی اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے شہداءکالواحقین کو استعمال کررہی ہے ،ادھر مظاہرین کا کہنا ہے کہ یقینا سانحہ مچھ دہشت گردی کے حوالے سے اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے
،ولی خان غبزئی کہتے ہیں کہ دھرنے میں کہا جارہا ہے کہ لواحقین کی یہ خواہش تھی مگر بیچارے لواحقین اس بارے میں نہیں جانتے ، دھرنے میں جو مطالبات کئے جارہے ہیں لواحقین کا ان سے کوئی سروکار نہیں،،ولی خان غبزئی نے مزید کہا کہ ہم لواحقین کے مطالبات کو مانتے ہیں منتظمین کے مطالبات کو نہیں