باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، کام کرنے والی دو محنت کش لڑکیوں کو ٹھیکیدار نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے صنعتی علاقے میں محنت کش بتول اپنی 13 سالہ بیٹی اور 12 سالہ رشتہ دار کیساتھ 500 روپے یومیہ اجرت پر ملز میں کام کر رہی تھی جہاں ٹھیکیدار شہباز نے مبینہ طور پر دونوں کمسن لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو کام سے نکلوا دوں گا
ملزم کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا تو ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کروا لیا ہے جبکہ تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دونوں بچیوں کے ساتھ زیادتی ثابت ہو چکی ہے
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار