مردان سے دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ زور دار دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنائی گئی

0
18

‏مردان: ‏ضلع مردان سے دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ زور دار دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنائی گئی ،اطلاعات کے مطابق ضلع مردان میں جمال گڑھی سے دھماکے کی اطلاع کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اس علاقے کی طرف روانہ ہوگئی ہیں

 

 

ادھر پولیس کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ یہ تو واضح ہےکہ بڑے زورداردھماکے کی آواز سنی گئی ہے لیکن ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ دھماکہ کس چیز کا تھا

 

 

ادھرمقامی شہریوں کی طرف سے مختلف قسم کی اطلاعات آرہی ہیں کہ بعض کہتے ہیں کہ یہ بم دھماکہ بھی ہوسکتا ہے اوربعض کا کہنا ہے کہ یہ کسی طیارے کے گرنے کی آواز بھی ہوسکتی ہے

 

 

ادھر پی ٹی آئی مردان کے ٹویٹر پیغام میں پتایا گیا ہے کہ ایک طیارہ کسی شاہراہ پرگرکرتباہ ہوگیا ہے ابھی اس بات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی مگریہ طئے ہے کہ یہ ایک زور داردھماکہ ہے

 

دوسری طرف پولیس کی طرف سے بھی ایک موقف آیا ہے کہ ابتدائی طور پراس دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا جونہی مزید اطلاعات آئیں گی ، آگاہ کردیا جائے گا

 

 

دوسری طرف مفتی شہاب الدین پاپلزئی نے بھی کہا ہےکہ یہ تو واضح ہے کہ دھماکہ ہوا ہے لیکن یہ پتا نہیں کہ یہ دھماکہ کس چیز کا ہے

 

 

 

ابیٹ آباد میں ایک دھماکے کی سی محسوس ہوئی ہے،  مگر سب لاعلم ہیں کہ کیوں اور کہاں سے آواز آئی ہے

 

 

 

 

مردان، چارسدہ، بونیر، سوات اور ان سے ملحقہ علاقوں میں ضرور دور آواز سنی گئی ہے لیکن تاحال اس متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو1122 کسی بھی کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 24/7 الرٹ ہے

Leave a reply