دوبئی : اب عرب امارات میں کوئی غریب نہیںسب امیر ہیں. اس کا دعویٰ پائیدار ترقی کے لیے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کردیا۔
پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا، غربت کا 100 فیصد خاتمہ کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر (4.6 درہم) سے کم ہو
ذرائع کے مطابق عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اس مد میں بھاری رقوم خرچ کی ہیں، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 93 فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔
یاد رہے کہ اماراتی وزارت داخلہ ملک کو امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، 2021 تک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔جس کے لیے کوششیں جاری ہیں