پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے قائداعظم ٹرافی کا دوسرا سیزن شروع ہونے سے پہلے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکت کا معیار بلند ہو رہا ہے ، اچھی پچز تیار ہو رہی ہیں ، اچھے گراؤنڈز میں میچز ہو رہے ہیں ، کوکا بورا بال کا پاکستان کی ڈومیستک میں استعمال خوش آئند ہے ، لیکن اب کھلاڑیوں کو اپنے مائنڈ سیٹ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے ،
اسد شفیق کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں غیر مستقل مزاجی کے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ کے پچھلے کچھ عرصے سے ہم اچھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکے جسے بہتر کرنا ہو گا خواہ کیسی ہی مشکل کنڈیشنز ہوں ہمیں پروفیشنل کے طور پر پرفارم کرنا ہو گا ، مصباح الحق سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ مصباح الحق کے آنے سے یقیننا فرق پڑے گا ، وہ کسی بھی مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی حواس باحتہ نہیں ہوتے ،ان کے تجربے سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے ک وملے گا ،

Shares: