لندن : تیسرا ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ، پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں،اطلاعات کےمطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔مانچسٹر میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ ایک نئی وکٹ ہے اور ہم پاکستان کو کم سے کم رنز پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
📸 3745 T20I runs in one frame!
What do you think will be the outcome of the #ENGvPAK T20I series? pic.twitter.com/nZMk8bBeeD
— ICC (@ICC) September 1, 2020
دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے لیکن اب ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔
انگلینڈ: اوئن مورگن(کپتان)، ٹام بینٹن، جونی بیئراسٹو، ڈیوڈ ملان، معین علی، سیم بلنگز، لوئس گریگری، ٹام کرن، کرس جورڈن، عادل راشد اور ثاقب محمود۔