کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس شہروں کے تحفظ کیلئے پُرعزم

0
49

کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس شہروں کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔ سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں کورونا وباء کے خدشات موجود ہیں جس کے بچاؤ کے لئے مزید احتیاط برتنا ہوگی۔ پہلی اور دوسری لہر کے دوران 651 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھالے ہیں۔ کورونا وباء سے مجموعی طور پر 770 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وباء کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 04 سپوت قربان بھی ہوئے ہیں۔ 114 اہلکار ابھی گھروں میں قرنطینہ ہیں۔ کورونا وباء سے 02 ڈی آئی جیز، 03 ایس ایس پیز رینک کے سینئر افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 07 ایس پی رینک کے آفیسرز ، 19 ڈی ایس پیز بھی متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ 25 انسپکٹرز، 83 سب انسپکٹرز اور 120 ٹریفک وارڈنز نے کورونا کو شکست دی ہے۔ 64 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 66 ہیڈ کانسٹیبلز اور 321 کانسٹیبلز کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ سنئیر کلرکس، جونیئر کلرکس سمیت متعدد کلیریکل سٹاف بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ کورونا وباء کے دوران لاہور پولیس نے بہترین اور پروفیشنل طریقے سے فرائض سرانجام دئے ہیں۔ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر معمور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی ہے۔ پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ لاہور پولیس نے مشکل حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایا ہے۔ لاہور پولیس کا کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے۔

Leave a reply