رینالہ خورد.:میرے خلاف سوشل میڈیا مہم ن لیگی ایم پی اے کی سازش ہے ،اپنی کرتوتوں کوچھپانے کے لیے یہی ن لیگ کا منہج ہے ، صمصام بخاری ،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والا پروپیگنڈا محض سیاسی مخالفت ہے.
سید صمصام علی شاہ بخاری صوبائی وزیر نے اپنے قریبی دوست میاں محمد انور کی نعش مانگی تھی جو کرو نا کا مرض نہیں تھا اور طبعی موت فوت ہوا تھا پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ ان کے بچوں کو کہا گیا کہ وہ نون لیگ کے ایم پی اے سے سفارش کرائیں تب اس کی نعش ملے گی
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 9 جون کو کال کی تھی اور اب یہ آڈیو دس دن بعد ایڈیٹنگ کرکے وائرل کی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں. ڈاکٹر احسان جو کہ رینالہ خورد کا ہی رہائشی ہے اور ن لیگ کا آلہ کار ہے اور موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر کرپشن اور سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے پر مامور ہے.
سید صمصام بخاری نے انکشاف کیا کہ سرکاری ڈیوٹی کی بجائے تین پرائیویٹ کلینکس میں سارا دن بیٹھ کر پرائیویٹ مریض دیکھتا ہے. پوری تحصیل اس سے تنگ ہے.