القادر ٹرسٹ پراپرٹی کیس میں نیب کی ٹیم تفتیش کا آغاز کر دیا،
نیب کی تین رکنی ٹیم کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی،نیب ٹیم میں تفتیشی افسر میاں، کیس آفیسر عمر ندیم اور پراسیکیوٹر شامل ہیں، نیب کی ٹیم تین روز تک جیل میں پی ٹی آئی چیرمین سے تفتیش کرے گی، نیب کی ٹیم نے دو روز قبل اڈیالہ میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی،پی ٹی آئی چیئرمین سے کی گئی تفتیش کے بعد فریقین کو بھی دوبارہ سنا جائے گا،
قبل ازیں 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل پر نیب تحقیقات، چیئرمین پی ٹی آئی ریمانڈ درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی ریمانڈ درخواست حکم نامہ جاری کردیا ،احتساب عدالت نے نیب کو تین روز تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی ، عدالت نے کہا کہ نیب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان سے لوٹی گئی بیرون ملک سے قومی خزانے میں لانے کی بجائے ملزمان کو واپس کی، نیب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملزمان کو رقم واپس کرکے ان سے القادر ٹرسٹ میں زمین اور رقم لی،نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن کا جرم کیا،
نیب نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مالی فائدہ نہیں لیا، منی لانڈرنگ ثابت کرتے تو 100 ملین پاؤنڈز لگ جاتے، نیب حکام کو تین روز تک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، 17 نومبر کو عدالت دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کرے گی
واضح رہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا ہے،گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں کیسوں میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے،
واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی،عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تو عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو رہے ہیں.
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا
پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی
عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی








