گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کولمبی مہلت مل گئی

0
32

اسلام آباد: گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کولمبی مہلت مل گئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کو 30 جون تک مہلت دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چیف کمشنر عامر علی احمد نے ٹیکس وصولی کے لیے 30 جون تک ایکسائز اسلام آباد کا دفتر کھلا رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔چیف کمشنر عامر علی احمدنے مزید کہاکہ 30 جون تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرنے والوں کو جرمانے معاف ہیں۔

چیف کمشنر عامر علی احمد نے کہا کہ 30 جون کے بعد ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والوں کو جرمانے کا سامنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی گاڑیاں رجسٹرڈ نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Leave a reply