کیپٹل سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاروائی ۔ڈی ایس پی سبرہب عالم زیب خان کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ مشہور منشیات فروش خایستہ گل جان گل سکن مومند ایجنسی حال سلیم آباد پنج کھٹہ کسی بھی وقت منشیات لے کے جائے گا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او واجد خان نے انچارج چوکی توحید آباد ملنگ جان خان ایس آئی کو ملزم خایستہ گل کو منشیات سمیت گرفتار کرنے کا سٹاک حوالے کیا۔

جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس آئی ملنگ جان خان نے ناکہ بندی کی اسی دوران ملزم خائستہ گل مخصوص گاہکوں کو منشیات دینے آ رہا تھا ۔جسے پوری حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کیا تلاشی لینے پر ملزم خستہ گل سے آئس برآمد ہوئی ۔وزن کرنے پر آئس 505 گرام ثابت ہوئی ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

Comments are closed.