ہانگ کانگ: ہزاروں شہریوں کا پولیس کے بدترین تشدد کیخلاف احتجاج

0
85

ہانگ کانگ: ہزاروں افراد پولیس کے بدترین تشدد کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے تشدد سے متعلق آزادانہ تفتیش کی جائے۔ شہریوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں پولیس کے بدترین تشدد کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں شہری بینرز اورپلے کارڈزاٹھائے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے تشدد کی آزادانہ تحقیقات کروائیں جائیں۔ انہوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے نئی اصلاحات کا مطالبہ بھی کر دیا۔ کشیدہ حالات کے سبب دکانیں بند کر دی گئیں۔

یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ کئی مقامات پر پولیس اور عوام آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور سموک گرنیڈز بھی پھینکے۔

رات ہوئی تو مظاہرین نے موبائل کی لائٹ جلا کر احتجاج کیا۔ مشتعل افراد
نے سرکاری عمارت اور کیمروں پر بھی سیاہی مل دی۔جبکہ سیکورٹی اداروں نے اس احتجاج کو کچلنے کے لیے قانون کا بھر پور استعمال کریں گے

Leave a reply