تھریڈز کو ٹویٹر کا متبادل سمجھا جارہا ہے،ایلون مسک کی صارف پر پابندیوں کی وجہ سے تھریڈز مقبول ہوئی
تھریڈز پر لمبی ویڈیوز اور ٹکسٹ کی کوئی بندش نہیں،ٹویٹر پر اس کیلئے ایک مخصوص رقم ادا کرنی پڑتی ہے
تھریڈز میں ابھی تک براہ راست پیغام کی سہولت نہیں ،ٹویٹر نے توب آڈیو پیغام کا آپشن بھی دے دیا ہے
ٹویٹر اور تھریڈز ایپ کے درمیان شدید مقابلہ جاری ہے کیونکہ اس نئی ایپ تھریڈز کو ٹویٹر کا متبادل سمجھا جارہا ہے اور اس میں بہت سارے آپشن ہیں، اور دراصل یہی وجہ ہے کہ اسے زیادہ پسند کیا جارہا ہے جبکہ بہت سارے صارفین ٹویٹر سے کافی تنگ تھے جس کی وجہ انکی ایلون مسک کے آنے بعد تبدیل ہونے والی پالیسیاں تھیں، ایلون مسک نے ٹویٹر کا مالک بننے کے بعد نہ صرف پابندیاں عائد کرنا شروع کر دیں بلکہ ٹویٹر سے کمائی شروع کر دی، عام صارف کے لئے بھی بلیو ٹک کی رقم رکھ دی، اب تو بغیر پیسوں کے ٹویٹر پر ٹویٹس کو بھی محدود کر دیا گیا ہے،ایسے میں تھریڈز ایپ کا آنا اور چھا جانا ایسا تو ہونا ہی تھا
تھریڈز ایپ کی پروفائل نئی نہیں بنائی جاتی بلکہ انسٹاگرام ایپ سے ہی نئی ایپ بن جاتی اور اس میں مزے کی بات یہ ہے کہ لمبی ویڈیوز اور ٹکسٹ کی کوئی بندش نہیں ہے جبکہ ٹویٹر پر اس کیلئے ایک مخصوص رقم ادا کرنی پڑتی ہے تب جاکر ایک ٹویٹر صارف لمبا ٹیکسٹ اور لمبی ویڈیو کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں اور اگر کسی نے ٹویٹر کی سبسکریپشن حاصل نہیں کر رکھی تو وہ پھر صرف محدود ٹکسٹ اور 2 منٹ کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں
.@ElonMusk seems to be doing his best to destroy Twitter despite his $44B investment, but the idea that Mark Zuckerberg is the answer, given his track record at Facebook, seems absurd. https://t.co/OejWpObGIA
— Kenneth Roth (@KenRoth) July 11, 2023
لیکن اگر ہم تھریڈز انسٹاگرام ایپ کی بات کریں تو اس میں یہ ساری چیزیں فری ہیں بلکہ اگر کسی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ویری فائڈ ہے تو پھر آپکی پروفائل تھریڈز ایپ پر بھی اس کے مطابق ویری فائڈ ہی ہوگی جبکہ ٹوئیٹر پر بلیو ٹیک کیلئے الگ سے باقاعدہ چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں.
خیال رہے کہ تھریڈز ایسی واحد ایپ ہے جس نے آتے ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا اور دنیا کی نامور شخصیت جیسے شاہ رخ خان، ملالہ یوسفزئی وغیرہ سمیت متعدد شخصیت جوئن کرچکے ہیں اور یہ اس ایپ کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ 5 جولائی کی شب اس ایپ کو متعارف کرائے جانے کے بعد اب تک ملین صارفین نے جوئن کرلیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
لہذا اب تک ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے تھریڈز ایپ بنسبت ٹویٹر کے زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہاں پر بہت ساری چیزیں جن کیلئے ٹویٹر پر رقم ادا کرنی پڑتی وہ فری ہیں لیکن ایک چیز کی اس میں کمی ہے اور وہ یہ کہ تھریڈز ایپ میں ابھی تک براہ راست پیغام یعنی Direct Message کی سہولت میسر نہیں ہے جبکہ ٹویٹر نے تو براہ راست میسج میں اب آڈیو پیغام کا آپشن بھی دے دیا ہے اور بہت جلد آڈیو اور ویڈیو کالز کا آپشن بھی متعارف کروانے جارہے ہیں.