وطن کی محبت نے جوش مارا تو، پاکستانی نژاد برطانوی پولیس لاہور پہنچ گئے ، اپنی خدمات بھی پیش کرد یں
لاہور : وطن سے محبت ایمان اور حمیت قومی کا حصہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کے اعلیٰ پولیس آفیسرز پاکستانی نژاد زاہد خان ، شبنم چوہدری اور نوید ملک لاہور پہنچ گئے ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس افسران نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،
گورنر ہاوس ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس افسران کی گورنر ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں سینئر پولیس آفیسر چیف انسپکٹر زاہد خان، سپرنٹنڈنٹ شبنم چودھری اور ڈپٹی چیف نوید ملک شامل تھے۔ برطانوی پولیس افسران پنجاب پولیس کو لیڈرشپ، خواتین پر جنسی تشدد سے نمٹنے اور دور حاضر کے جدید تفتیشی طریقہ کار سے متعلق تربیت بھی دیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔ برطانیہ میں سنیئر پولیس آفیسر چیف انسپکٹر زاہد خان نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ رہتے ہوئے بھی ان کے دل پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں . ہمیںاپنے وطن پاک سے بہت محبت ہے ، ہم ہر وقت اس کی ترقی اور کامیابی کی دعائیں کرتے رہتے ہیں . شبنم چوہدری نے کہا کہ ہمیںجو سکون پاکستان آکر ملا ہے دنیا میں کہیں نہیں ملا کیوںکہ یہ ہمارا وطن ہے ہمارے اباو اجداد کا وطن ہے. نوید ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہم اس وطن کو خوشحال اور سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں.