بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اورنائیک باقرعلی شہید

بلوچستان؛ دوران آپریشن دو نوجوان شہید
0
74
saqib major

ڈیرہ اسماعیل خان؛ سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بھی برآمد ہوا۔
ISPR
بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں 11 اپریل 2022 ءکو کلاچی میں پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
ISPR
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کے حوالے سے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا گیا جبکہ فرار ہونے کے راستوں کو خاردار تارون اور رکاوٹوں سے بند کیا گیا ناکہ اس دوران دہشت گردوں کی ایک جماعت نے گشت کے دوران گھات لگا کر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں قوم کے دو بہادر بیٹے جن میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے جام شہادت نوش کی جبکہ دوسرا سپاہی زخمی ہوگیا جسے طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے. اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے علاوہ نتیجے کے طور پر، علاقے میں حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے فالو اپ آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان کا امن اور اسکی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور کیچ میں میجر ثاقب حسین سمیت چھ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم رنجیدہ ہے۔ شہداء کا مقدس خون قوم پر قرض ہے۔ قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی ہی بدولت پاکستان کی امن و سلامتی ممکن ہے۔ ہماری افواج کے جری جوان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں۔ ایسی تمام کوششیں جو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ان کے حوالے سے ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ بلوچستان کا امن اور اسکی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نےبلوچستان کے علاقے بلور میں شہادت پانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا،شرجیل انعام میمن کی جانب سے میجر ثاقب حسین اور نائک باقر علی کے ورثاء کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا گیا

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہبلوچستان کے علاقے ہوشاب میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ دو اور زندگیاں وطن کی حفاظت کی خاطر قربان ہو گئیں۔ پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ محترمہ سائرہ بانو نے شیرانی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، سائرہ بانو نے حملے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی و تعزیت کی اور کہا کہ شہید ایف سی اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان بزدلانہ حملوں کے پیچھے دہشتگردوں کے مقاصد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ان حملوں سے ہمارے قانون نافذ کرنے والوں کے حوصلے اور ارداہ پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،

Leave a reply