باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ستمبر میں مارچ کی کال اسی ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے مارچ لانگ ہو یا شارٹ یا کوئیک یہ ٹھس مارچ ثابت ہو گا الیکشن اکتوبر 2023 میں وقت مقررہ پر ہونگے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا فیصلے عمران خان کی خواہش پر نہیں آئین اورقانون کے مطابق ہونگے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے مطابق تم سر ٹیفائیڈ بددیانت آئین شکن جھوٹے اور انٹرنیشنل منی لانڈرر ثابت ہوچکے ہو تم پارٹی سمیت امپورٹڈ بیرونی فنڈڈ اور ایڈڈ ثابت ہوچکے ہو تم صادق اور امین نہیں رہے اگر تم واقعی ملک میں الیکشن چاہتے ہو تو پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑ دیں آپ کو پیٹنے چیخنے بھڑکیں اور دھونس دھمکیوں سے کچھ نہیں ملے گا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شہباز گل کی بنی گالہ میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے

قبل ازیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان احتجاج کی کال دو تمہاری مس کال کا کوئی جواب نہیں دے گا، عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے جھولے یاد آ رہے ہیں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداران بھی عمران خان کے قومی اداروں کی تقسیم سے متعلق بیانیے سے نالاں ہیں، عمران خان پارٹی کا اعتماد کھو چکا ہے، پی ٹی آئی بکھر چکی اب صرف اعلان باقی ہے، کپتان مانگے تانگے کی سواریوں کا اکیلا تانگہ بان بن چکا ہے، آئین اور قانون شکن شخص پر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد پہلے ہی عدم اعتماد کر چکی ہے،خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان بے سروسامانی کی حالت میں پی ٹی آئی حکومتوں کی مدد کے منتظر ہیں،

Shares: