طبی ماہرین نے روزے داروں کو خبردار کردیا

0
33

طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے والوں کو سخت احتیاط کا مشورہ دے دیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور شدید گرمی کے دوران روزے داروں کو سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار میں تمام روزے دار متوازن غذا کھائیں کیونکہ گرم اور خشک موسم کے روزے جسم میں پانی اور شوگر کا لیول کم ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ سحر اور افطار میں کھجور، دودھ ، دہی ، لسی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کم سے کم 6 گھنٹے کی نیند ضرور پوری کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی مرض میں مبتلا افراد اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے روزہ رکھیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سب کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اُٹھانے چاہیے۔

Leave a reply