معروف اداکارہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کورونا کی وجہ سے ریلیز میں تاخیر کا شکار رہی یہ فلم کامیڈی رومینس اور ڈرامہ ہے. اس فلم کے حوالے سے عروہ حسین کہتی ہیں کہ یہ فلم ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ثابت ہوگی . اس کا موضوع روٹین سسے ہٹکر ہے .فائزہ افتخار نے بہت ہی خوبصورت طریقے سے کہانی لکھی ہے. ہر کردار کے لئے ایکٹر کاانتخاب پرفیکٹ ہے. عروہ نے کہا کہ بطور پرڈیوسر میری پہلی فلم ہے بطور ایکٹر تو ہم نے صرف اپنے کردار کو دیکھنا ہوتا ہےلیکن بطور پرڈیوسر آپکی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے آپ نے پورے پراجیکٹ کو لیکر چلنا ہوتا ہے. عروہ حسین نے کہا کہ فلم
پاکستان اور ترکی میں شوٹ ہوئی ہے چھ گانے ہیں ہر گانا ایک سے بڑھ کر ایک ہے. ایمان علی اور فرحان سعید کے علاوہ ہر کسی نے بہترین کام کیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے. ہمارے ہاں باصلاحیت اداکار اور ڈائریکٹرز رائٹرز ہیں.اچھی بات یہ ہے کہ کورونا سے جان چھٹنے کے بعد سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں.عروہ حسین نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ٹچ بٹن شائقین کو بہت زیادہ پسندآئیگی.