سی ٹی ڈی کی کاروائی، شہر قائد سے انتہائی خطرناک ملزم گرفتار

0
42

سی ٹی ڈی کی کاروائی، شہر قائد سے انتہائی خطرناک ملزم گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کارروائی، دوہرے قتل میں ملوث انہتائی اہم ملزم گرفتارکر لیا

سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شاہین فورس کے اہلکار کو شہید کرنے سمیت دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتارکرلیا-شاہین فورس کے اہلکار نہال ولد ضیاالحق کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم نے گزشتہ روز علاقہ بڑا بورڈ میں شہری شکیل احمد سے 4 لاکھ چھینتے ٹائم قتل کیا، جبکہ اس واقع میں شاہین فورس کے اہلکار نہال کو شہید کیا، ملزم گلزار علی ولد علی خان کو 30 بور پستول سمیت ماڑی پور روڈ کلری سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے برآمدشدہ اسلحہ کو براۓ تصدیق میچنگ FSL روانہ کیاجارہا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے،

دوسری جانب گزشتہ روز پاک کالونی میں مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار نہال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی پولیس حکام کے مطابق شہید کی ایک سال قبل شادی ہوئی اور عنقریب باپ بننے والا تھا ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نہال اور شہری شکیل بھی شہید ہوا

گزشتہ روز ہی ملزم نے فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں نہال زخمی ہو گیا تھا ،اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم دوران علاج شاہین فورس کا زخمی اہلکار نہال دم توڑ گیا 2موٹرسائیکلوں پرسوار4 اہلکار گشت پر مامور تھے،شہریوںک ی نشاندہی پر اہلکار ڈاکوؤں کی جانب گئے تو ملزمان نے فائرنگ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا جوان موٹر سائیکل چلا رہا تھا،

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

Leave a reply