ٹائیگر شروف کی نئی فلم ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘ کی کاپی؟
بالی وڈ میں ہالی وڈ فلموں کی چربہ سازی کوئی نئی بات نہیں اور اب حال ہی میں ٹائیگر شروف کی فلم ہیروپنتی 2 کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘ کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی : سال 2014ء میں فلم ’’ ہیرو پنتی ‘‘ سے ڈیبیو کرنے والے ٹائیگر شروف اب تک کئی ایکشن فلمیں کرچکے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر اپنی ہی ڈیبیو فلم کے سیکوئل میں دھماکے دار انٹری دے رہے ہیں جس کا پوسٹر انہوں نے شیئر بھی کر دیا ہے۔
ٹائیگرشروف نے اپنی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ہیرو پنتی ٹو‘‘ کا پوسٹر جاری کیا یہ پوسٹر اصل میں ہالی وڈ فلم سیریز ’’ہٹ مین‘‘اور اس کے ویڈیو گیم سیریز کا چربہ ہے۔
My first love is back ❤️ action, thrill, like never before! Lets celebrate this one together on the 3rd of december in cinemas 🥳❤️#SajidNadiadwala’s #Heropanti2@khan_ahmedasas @WardaNadiadwala @NGEMovies pic.twitter.com/g9JyMNzhiM
— Tiger Shroff (@iTIGERSHROFF) March 2, 2021
پوسٹر میں ٹائیگر شروف ’’ہٹ مین‘‘ کے ایجنٹ 47 کی طرح کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور گاڑی کی چھت پر بیٹھے دونوں ہاتھوں میں پسٹل لیے نظر آرہے ہیں-
تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’’میرا پہلا پیار واپس آگیا ہے ایکشن اور تھرل سے بھرپور ایسی فلم اس سے قبل نہیں دیکھی ہوگی۔
انہوں نے پوسٹر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی یہ فلم رواں 3 دسمبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی-
ٹائیگر شروف کی جانب سے شئیر کئے گئے پوسٹرکو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین ایجنٹ 47‘‘ کی کاپی قرار دیا ہے-