ممبئی:پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور ان کی گرل فرینڈ دیشا پٹانی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-
باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے خالف گزشتہ روز باندرا پولیس نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی نافرمانی) اور 34 (مشترکہ ارادے) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان کے ڈرائیور پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ وہ بغیر کسی وجہ کے گھوم رہے تھے وجہ پوچھنے پر وہ کوئی جواب فراہم نہ کر سکے اور یہ COVID ہدایات کی خلاف ورزی کے خلاف ہے-