خطے میں تجارتی سرگرمیوں سےہی ترقی ممکن ہے،نگران وزیراعظم

0
176
kakar

تاشقند: اقتصادی تعاون تنظیم کے 16واں سربراہی اجلاس سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،غزہ میں بچوں،خواتین اور معصوم لوگوں کو نشانا بنایاگیا،

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے،والہانہ استقبال کرنے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں،اقتصادی تعاون تنظیم خطےکی ترقی کیلئےاہم فورم ہے،خطے میں تجارتی سرگرمیوں سےہی ترقی ممکن ہے،ای سی اوممالک کےدرمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،ای سی اوریجن میں مزیدسرحدی وتجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے

قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ا نے قتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر علاقائی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وزیر تجارت گوہر اعجاز سمیت وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچے ہیں جہاں وہ ای سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں،

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات خصوصاً دو طرفہ تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آذربائیجان ایئر لائن کے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اسے کاروبار ، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا،وزیر اعظم اور آذر بائیجان کے صدر نے اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر مشترکہ چیلنجز ، علاقائی تعاون اور اجتماعی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ای سی او کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت بالخصوص کارا باغ کے حوالے سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

فرح گوگی کی پنجاب میں لوٹ مار،بزدار بھی تھے ساتھ، اہم تفصیلات

Leave a reply