مزید دیکھیں

مقبول

سڈنی سوئینی اور گلین پاول کا فلرٹی رشتہ، منگنی توڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

لاس اینجلس — ایوارڈ یافتہ اداکارہ سڈنی سوئینی نے...

کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے...

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور بڑھتا ہوا سیاسی و معاشی بحران

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور بڑھتا ہوا سیاسی...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے...

جعلسازی ،97 لاکھ بھارتیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک

واٹس ایپ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے رواں برس...

تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ.شوکت ترین کا اقدامات کرنے کی ہدایت

تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ.شوکت ترین کا اقدامات کرنے کی ہدایت

تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے نومبر میں تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، شوکت ترین نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ لگژری اشیاء کی غیر ضروری درآمدات کو کم کرنے کے لیے موثر پالیسی اقدامات کریں۔ مشیر تجارت نے تجارت کے توازن کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، نے شرکت کی۔ وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں گزشتہ پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2021 کے درآمدی بل کا جائزہ لیا گیا متعلقہ محکموں نے اس کی وضاحت کی کہ درآمدی بل پر دباؤ بنیادی طور پر اجناس کی عالمی قیمتوں بالخصوص توانائی، سٹیل اور صنعتی خام مال کی وجہ سے ہے۔ فورم نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ویکسین کی زیادہ درآمد نے درآمدی بل میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔

گزشتہ اکتوبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 94 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی دیکھی گئی بتایا گیا کہ درآمدات میں کمی سے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں تجارتی بل پر دباو میں نمایاں کمی آئے گی مشیر خزانہ شوکت ترین نے پرتعیش اشیاکی غیر ضروری درآمدات کم کرنے کیلئے موثر پالیسی اقدامات کرنے کی ہدایت کی،

دوسری جانب ن لیگی رہنما محمد زبیر کہتے ہیں کہ معاشی اشاریے بغیر کمی کے مسلسل خراب ہورہے ہیں،پانچ ماہ کا تجارتی خسارہ بیس ارب ڈالر سے بھی زیادہ رہا پانچ اعشاریہ ایک ارب کے ساتھ نومبر کے تجارتی خسارے نے تمام ریکارڈ توڑ دیا

سینئر ماہر اقتصادیات عروب فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2021 میں جو معاشی بحالی دیکھی ہے،اسے برقرار رکھنے کے لیے ملک کو 2 مسائل سے نمٹنا ہوگا: (1) بیرونی ماحول سے مطابقت پیدا کریں اور (2) ملک کے بلند تجارتی خسارے کا انتظام کریں۔ کرونا وبا کی لہر بار بار آئی اسکے باوجود ملکی معیشت میں بہتری آئی اسکی وجہ سمارٹ لاک ڈاؤن تھا، معاشی بہتری کو قائم رکھنے کے لئے مہنگائی سے نمٹنا ہو گا، دنیا کے بڑے بینکوں نے شرح سود میں اضافہ شروع کر دیا ہے، تجارتی خسارہ بہت بڑھ چکا، روپے کی قیمت گر رہی، اسکی وجہ بھی تجارتی خسارہ ہے، طویل عرصے سے پاکستان کو اقتصادی ترقی دیکھنے کو نہیں مل رہی، سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے،

گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کون سی قانون سازی کی ضرورت ہے؟ رحمان ملک

یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan