سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک استعمال کرنے والے کو گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا گیا
اراکین پارلیمنٹ کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے حلقہ جہلم میں ساجد خان نامی شخص نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائی اور اس میں اپنا اسلحہ پستول بھی دکھایا، ڈی پی او جہلم نے نوجوان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے.پولیس نے ساجد خان کو گرفتار کر کے 30 بور پستول برآمد کر لیا، بعد ازاں عدالت نے جیل بھجوا دیا.
واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پاکستان میں کافی مقبول ہوچکی ہے، نوجوان اس کا بہت استعمال کر رہے ہیں، ماہرین کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن فی الوقت ٹک ٹاک ہے اور اس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے کی خودکشی
واضح رہے کہ بھارت میں اس ایپ پا پابندی ہے، رواں برس اپریل میں بھارت میں عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی اور یہ ایپلی کیشن ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹورز سے بھی غائب ہوگئی تا اہم بھارت کے اراکین اسمبلی کے موبائل میں ٹک ٹاک موجود تھی .
ٹک ٹاک کو چین نے ستمبر 2016 میں لانچ کیا تھا۔ یہ ایپ اتنی تیزی سے مقبول ہوئی کہ محض 2 سال کے عرصے میں اسے اب تک 50 کروڑ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جبکہ اس کا استعمال دنیا کے لگ بھگ 150 ممالک میں ہو رہا ہے۔