خوشاب: ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا طالب علم 20 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے جہلم میں گرگیا حادثہ دریائے جہلم اولڈ برج پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان شہزاد کے چچا کے بیان کے مطابق گھر میں شہزاد کی بھانجی کی شادی تھی، اور وہ شادی پر آئے اپنے کزنوں کے ساتھ دریائے جہلم پر سیر کے لیے آیا تھا، اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں جا گرا-
موبائل پر دوستی مہنگی پڑی، بس ہوسٹس کے ساتھ ملزم نے کیا گھناؤنا کام
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم تاحال شہزاد کی لاش نہیں مل سکی اور اس کی تلاش جاری ہے۔
قبل ازیں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موٹر وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا فیصل آباد کے علاقے دیال گڑھ میں نوجوان بطور مہمان آیا ہوا تھا اور موٹر وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
راولپنڈی میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن ، 150 سے زائد افراد گرفتار،1 لاکھ سے زائد…
اس سے قبل لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی دفتر کے سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا دونوں ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے پولیس نے بتایا تھا کہ قتل ہونے والا 25 سالہ حسین احمد سندر اسٹیٹ میں سیکیورٹی گارڈ تھا، اور یہیں پر اسامہ نامی نوجوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کرتا تھا، دونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا تھا، کہ گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا-
حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن
قبل ازیں لاہور کے رہائشی دو نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے لاہور کے علاقے رائیونڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان رشید اور ساجد اپنے کزن کی دعوت پر اس سے ملنے شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی گئے تھے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں ڈوب گئے تھے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون میں نوجوان کی جان جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے نوجوان صرف ویوز کے چکر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں جس کے دوران وہ اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔








