تل ابیب میں‌ نیتن یاہو‌کے خلاف اسرائیلی بھڑک اٹھے

تل ابیب میں‌ نیتن یاہو‌کے خلاف اسرائیلی بھڑک اٹھے

باغی ٹی وی : ان مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کو سخت اعتراضات کا سامنا ہے۔غاصب صیہونی ٹولے کے بدعنوان وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ31 ہفتوں سے مقبوضہ فلسطین بالخصوص صیہونی دہشتگردی کے اصل مرکز تل ابیب میں مظاہرے ہو رہے ہیں،

جن میں معاشی بدحالی کے شکار صیہونی مظاہرین نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں اور کورونا کو قابو کرنے میں انکی ناکامی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہونے والا مظاہرہ بلوے کی شکل اختیار کر گیا اور مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کے پر تشدد واقعات بھی پیش آئے۔

دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ا یران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کے لیے نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم بھی دیا ہے
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا ایران پر دباؤ برقرا رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو بھی خبر دار کر دیا کہ 2015 کی ایران ڈیل میں دو بارہ شامل نہ ہوا جائے۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پرتصفیہ چاہتےہیں اورکسی بھی وقت وہ ان مذاکرات کا اعلان کرسکتے ہیں

Comments are closed.