ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا ہے،
ٹویٹر کی جانب سے تحریک انصاف کی ایک ویب سائٹ نامنظور ڈاٹ کام کے لنک کو ممکنہ طور پر نقصان دہ قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے ،نامنظور ڈاٹ کام وہ ویب سائٹ ہے جو عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنائی گئی۔ اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے عطیات جمع کرنا ہے
Dear @Twitter @GeorgeSalama, can you please share why the website NaManzoor dot com is being flagged by your platform. Getting the following error when we try posting that in a tweet. It is a donation portal for PTI. Please review, thank you! pic.twitter.com/GdGqvB64cP
— PTI (@PTIofficial) May 1, 2022
پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں ٹویٹر کو ٹیگ کر کے کہا گیا ہے کہ یہ جماعت کا عطیات کا پورٹل ہے جس کی بحالی کے لیے نظرثانی ضروری ہے۔ تاحال ٹوئٹر نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا
عمران خان کی حکومت جانے کے بعد یہ ویب سائٹ بنائی گئی اور اس میں پارٹی فنڈز اکٹھا کیا جا رہا ہے جو حکومت کے خلاف تحریک میں استعمال ہو گا، اس ویب سائٹ کے ذریعے تحریک انصاف کو فنڈزدیا جا سکتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کے جلسوں کے لئے عطیات بھجوائے بھی ہیں،
چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا
خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف







