تحریک لبیک کا وزیرآباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک نے وزیرآباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اعلان تحریک لبیک کی شوریٰ نے سٹیج سے کیا، شرکا سے کہا گیا ہے کہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، شرکا پرامن لوٹ جائیں، کوئی کارکن گھر نہیں جائے گا بلکہ مسجد رحمت اللعالمین میں قائد محترم کا انتظار کریں گے، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی جو وزیرآباد میں دھرنے میں موجود ہیں نے بتایا کہ اعلان کے بعد تحریک لبیک کے دھرنے میں موجود شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم شوریٰ کی بات کو تسلیم کریں گے،دھرنے کے واپس ہونے کے اعلان پر کئی کارکنان روتے رہے تا ہم سٹیج سے انکی ڈھارس بندھائی گئی اور کہا گیا کہ ہم وزیرآباد سٹیج سے اعلان کیا گیا ہے کہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی عرس سے پہلے ہمارے درمیان موجود ہوں گے

سٹیج سے اعلان کیا گیا کہ دھرنے سے واپس جائیں اور علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تیاری کریں، پہلا عرس مبارک 19٫20٫21 نومبر کو لاہور مرکز جامع مسجد رحمت العالمین میں ہوگا .وزیر آباد میں تحریک لبیک کے شرکاء نے خیمے لگا رکھے تھے، معاہدہ ہونے کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے شرکا وزیرآباد رک گئے تھے، اس سے قبل مرید کے میں شرکا کو تین دن کے لئے روکے رکھا گیا تھا، لیکن معاہدہ پورا نہ ہونے پر شرکاء آگے چلے اور دو سے تین دن میں وزیرآباد پہنچے، اور آج تک وہیں تھے

تحریک لبیک پاکستان مجلسِ شوریٰ کے اراکین علامہ فاروق الحسن قادری ، علامہ غلام غوث بغدادیب اور انجینئر حفیظ اللّٰہ علوی کو رہا کر دیا گیا ہے، وہ بھی دھرنے میں شامل ہو گئے تھے

قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیا جس کا نوٹیفکشین بھی جاری کیا تھاکالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کر دی ہے، تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سب سیکشن ایک کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا گیا ہے،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول فرسٹ میں رکھا گیا تھا۔ ،تحریک لبیک پاکستان کی آئین اور قانون پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر نام کالعدم کی فہرست سے نکالا گیا ہے جبکہ تنظیم پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا

اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

ٹی ایل پی سے جو ہمارے معاملات طے ہوئے..شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری

تحریک لبیک کا مارچ مرید کے میں موجود، آج کا دن اہم،کارکنان نے ایک بندہ پکڑ لیا

تحریک لبیک سے مذاکرات ناکام، امید ختم، شیخ رشید کا انکار،لانگ مارچ پھر تیار

ایک کارکن کا بھی خون بہا تو ذمہ دار عمران خان، شیخ رشید ہونگے ،تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

بڑا اعلان. تحریک لبیک کا عمران خان کو دوٹوک جواب

شیخ رشید نے تحریک لبیک کو بڑی پیشکش کر دی

Leave a reply