خوبروبھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کے مداح ان کو گھیر لیتے ہیں. اور ان سے یہی سوال کرتے ہیں کہ آپ شادی کب کررہی ہیں. حال ہی میں ان سے پھر سے سوال کیا گیا کہ آپ شادی کب کررہی ہیں.اور کیا کسی تامل لڑکے کے ساتھ شادی کریں گی یہ سوال سن کر تمنا بھاٹیہ ہو گئیں ناراض.تمنا بھاٹیہ نے اس سوال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین بھی مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھتے تو کوئی کون ہوتا ہے مجھ سے یہ پوچھے کہ میں شادی کب کررہی ہوں، جب شادی ہونی ہو گی وہ ہوجائیگی۔
بعد ازاں اسی تقریب میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنے لیے اچھا لڑکا مل گیا ہے؟ تمنا نے جواب دیا کہ ”میں اس وقت اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں۔”انہوں نے کہا کہ کیا میں آپ کو خوش اچھی نہیں لگتی. میری دوستیاں ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسانہیں ملا کہ اس کے حوالے اپنی زندگی کرنے کا فیصلہ لے لوں. جب ایسا فیصلہ لوں گی یقینا سب کو بتائوں گی . خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں اداکار وجے ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔