سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ذمہ داری خودمختارانتظامیہ بورڈ آف گورنرز سپرد

0
118

لاہور :پنجاب کے تمام سرکاری تدریسی ہسپتال خودمختار انتظامیہ کے سپردآرڈیننس جاری کردیا گیا ہے ، اس آرڈینینس کی مدد سے سرکاری ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے حکومت نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا ہے، اس سسٹم کے تحت اب سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے نجی شعبہ سے بورڈ آف گورنرز کی ایسی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو سارے معاملات کا بغور جائزہ لے کر ہیلتھ سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گا، دوسری

دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں سے وابستہ افراد کو حکومت کا یہ رویہ اچھا نہیں‌لگا، جبکہ شہری بھی یہی کہتے ہیں‌کہ مہنگائی کے بعد اب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھین لی گئی، پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری، گورنر کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا۔

file:///C:/Users/amin/Downloads/the-punjab-medical-teaching-institutions-reforms-ordinance-2019-pdf.pdf

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام پرائیویٹ ہسپتالوں پر مشتمل بورڈ آف گورنر کے سپرد کردیا گیا، ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا گیا، کوئی سرکاری ڈاکٹر بھرتی ہوگا نہ نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف بھی پرائیوٹائزڈ ہوگا۔

اس نے سسٹم کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام چلانے کیلئے پرنسپل اور ایم ایس کاعہدہ ختم کردیا گیا، ڈین، ہسپتال ڈائریکٹرز، میڈیکل ڈائریکٹرز، نرسنگ ڈائریکٹرز کاعہدہ متعارف، ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے فنانس ڈائریکٹرز کا عہدہ بھی متعارف کرا دیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ بورڈ آف گورنر کی صوابدید پر ہوگا۔بورڈ آف گورنر کے پاس ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقرر و تبادلوں کا اختیار ہوگا، بورڈ آف گورنر ہی ٹیچنگ ہسپتالوں میں نظام چلانے کا مجاز ہوگا۔

Leave a reply