یورپ ٹوٹنے لگا : برطانیہ 47 سال بعد آج یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا

0
40

لندن :یورپ ٹوٹنے لگا : برطانیہ 47 سال بعد آج یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا،اطلاعات کےمطابق برطانیہ 47 سال بعد آج یورپی یونین سے باضابطہ طور پر راہیں جدا کر لے گا۔ علیحدگی کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے یعنی پاکستان میں ہفتے کی صبح چار بجے ہوگا.

تفصیلات کے مطابق برطانوی کابینہ کی آج شام سندرلینڈ میں علامتی میٹنگ بھی ہوگی، یہ وہی مقام ہے جہاں سے بریگزٹ کا سب سے پہلے اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعظم بورس جانسن بریگزٹ کے بارے میں بیان بھی جاری کریں گے جس میں وہ واضح کریں گے کہ بریگزٹ نقطہ انجام نہیں، برطانیہ کے لیے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، برطانیہ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے منصوبہ پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل ایک ہی لمحے میں مکمل نہیں ہوسکے گا۔رواں برس کے اختتام تک برطانیہ یورپی یونین سے تجارت اوردیگر معاملات طے کرےگا۔ اب برطانیہ ایک عبوری دور میں داخل ہو جائے گا جس کا اختتام 31 دسمبر کو ہوگا، ان گیارہ ماہ تک برطانیہ میں یورپی قوانین لاگو رہیں گے اور لوگوں کی ا?زادانہ نقل وحرکت بھی ممکن ہوگی، اس دوران برطانیہ مستقبل میں یورپی یونین سے تعلق کے بارے میں امور طے کرے گا۔

بورس جانسن کی یہ بھی کوشش ہے کہ اسی دوران جاپان اور امریکا سے تجارتی معاہدے کرلیے جائیں تاکہ معیشت کو مضبوط بنایا جائے۔برطانیہ میں ٹوری حکومت کے زیادہ تراراکین بریگزٹ کے حامی ہیں جبکہ اپوزیشن لیبرپارٹی اس بارے میں منقسم ہے، تیسری بڑی جماعت اسکاٹش نیشنل پارٹی بریگزٹ کی یکسر مخالف ہے اور اب وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے اسی سال ریفرنڈم کرانا چاہتی ہے۔

Leave a reply