لاہور : کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہا ہے. ایسے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اسے کشمیریوں پر مظالم کے حساب دینے ہوں گے ، اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہ پوری قوم متحد ہے، آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ لاہور میں آج شام یوم سیاہ پر ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔دوسری جانب گورنر پنجاب کہتے ہیں پاکستان نے مودی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، پاکستان کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرا رہے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے بھارتی مظالم کے خلاف بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان سمیت پوری دنیا سے بہت ہی مثبت جواب مل رہاہے اور دنیا بھر سے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی خبریں آرہی ہیں