آج ہونےوالےبلدیاتی انتخابات کومسترد کرتےہیں،اس کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں:خالد مقبول صدیقی

0
45

کراچی:سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔ آج دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سنہ 1993 کے الیکشن میں بھی ہم نے حصہ نہیں لیا تھا، تب 5فیصدٹرن آؤٹ رہا کیا۔ کیا آج اِتنے کم ٹرن آؤٹ پرعوام کی نمائندگی درست ہے۔

پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کے بلدیاتی الیکشن کو کوئی قبول نہیں کرے گا، آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔ کراچی اور حیدرآباد کے حقوق کو چھیننے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا۔ عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس والوں سے ہمدردی ہے،اُنھیں اضافی کام کرنا پڑا، پولیس والوں کو بیلٹ باکس بھی بھرنا پڑے۔ کراچی کو دبئی اور لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے، ایم کیوایم حکومتیں بنانے اورگرانے کا ٹھیکہ واپس لے رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج سب کی رال ٹپکی ہوئی تھی، تمام جماعتیں عوام کےحق پرڈاکہ ڈال کرالیکشن لڑرہی تھیں، کم ووٹرٹرن آؤٹ،کراچی کی 70 نشستیں ہڑپ کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کوکراچی کی چھینی گئی 70 نشستوں کی فکر نہیں، الیکشن کمیشن نے جانبداری،غیرمنصفانہ طرزعمل کامظاہرہ کیا، یہ پھیکا اور سوکھا بلدیاتی الیکشن تھا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ کی وجہ سے اب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a reply