قومی اسمبلی؛ صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور

0
96

قومی اسمبلی؛ صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور

قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا۔ توہین صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین روکنے کا بل 2022 جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔نئے قانون کے تحت توہین صحابہ و اہلبیت عظام اورامہات المومنین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی۔ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔


اس بارے میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کو سراہا ہے جس میں ایک صارف نے لکھا کہ؛ "قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا ہے اور توہین صحابہ و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی کم سے کم سزا دس سال جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی. انہوں نے مزید کہا یہ ایک احسن اقدام ہے اور ایسا قانون پاس کرنے والوں کو سراہانا چاہئے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر


ایک اور صارف نے لکھا کہ؛ الحمداللہ قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا ہے جس میں نئے قانون کے تحت کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ اس بل سے قبل پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی.

Leave a reply