ٹول پلازہ کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 15 کلو چرس برآمد

0
39
anf

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اے این ایف نے کئی شہروں میں کاروائی کی ہے اور ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے ،خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی گئی، پشاور رنگ روڈ پر کار کی سیٹوں میں چھپائی گئی 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی، مردان کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا ،زیرو لائن طورخم بارڈر کے قریب پلاسٹک کے شاپر میں چھپائی گئیں 42000 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں

کوہاٹ انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 15 کلو چرس برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ چرس جھاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔ انگور اڈہ بارڈر کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد کی گئی، راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے قریب کار سے 60 گرام ویڈ برآمد کی گئی، اسلام آباد کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا، کراچی انڈس چوک کے قریب کار سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی، نوشکی کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا، چمن فرینڈ شپ گیٹ چیک پوائنٹ کے قریب قلع عبداللّہ کے رہائشی ملزم سے 8 کلو 485 گرام آئس برآمد کی گئی، برآمد شدہ آئس کو پلاسٹک کین میں چھپایا گیا تھا۔ کوئٹہ سونا خان چوک کے قریب کار میں بنائے گئے خُفیہ خانوں سے 220 کلو چرس برآمد کی گئی، کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا،

گوادر جیوانی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے غیر آباد مکان میں چھپائی گئ 90 کلو چرس برآمد کی گئی، برآمدہ چرس بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی ۔گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

 ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

Leave a reply