آجکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بہت چرچا ہے ، ہالی وڈ کی فلموں میں اسکے استعمال کا رجحان بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، اس پر ہر ایکٹر اپنا موقف دے رہا ہے زیادہ ایکٹرز فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے خلاف ہی دکھائی درہے ہیں ، ٹام کروز بھی آ گئے ہیں میدان میں، انہوں نے کہا ہے کہ میں فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے خلاف ہوں جس کا جو کام ہے اسکو کرنے دیا جائے. ٹام کروز کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسکرین ایکٹرز گلڈ امریکن فیڈریشن آف ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو آرٹسٹس اور الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلیویژن پروڈیوسرز کے درمیان زوم پر بات چیت جاری تھی۔
اس دوران ٹام کروز نے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ ٹام کروز نے اس موقع پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ٹیلی ویژن اور فلموں میں بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف موقف اپنایا۔ یاد رہے کہ ہڑتال کرنے والے اداکار اور اسکرین رائٹرز اور دیگر شعبوں کے افراد ہالی ووڈ فلموں اور ٹیلیویژن پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف اور معقول معاوضے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔اور ”مجموعی طور پر فنکار ، پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے خلاف ہی دکھائی دے رہے ہیں” ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان پروان چڑھا تو بہت سارے لوگ گھر بیٹھ جائیں گے.