ٹماٹر نے ڈالر سستا کر دیا
مہنگائی نے عوام پر کاری ضرب لگائی ہے اور ٹماٹر ڈالر سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔
کراچی میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے، فی کلو قیمت 250 رپے تک جا پہنچی جب کہ سرکاری لسٹ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے۔شہر قائد میں مٹر کی قیمت 180 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔لاہور میں بھی سبزیوں کے من مانے دام وصول کیے جانے لگے ہیں، ٹماٹر 165 سے بڑھ کر 190 اور 240 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں جب کہ آلو کی فی کلو قیمت 55 سے بڑھ کر 70 اور پیاز کی 65 سے 90 روپے ہوگئی ہے۔

330 روپے فی کلو والی ادرک 360 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ ملتان اور سرگودھا میں ادرک فی کلو 400 روپے میں بکنے لگی ہے جب کہ ٹماٹر 120 سے بڑھ کر 160 ، پیاز 70 سے بڑھ کر80 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

واضح‌رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ مہنگائی اور آئے گی. اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے قرضے پہلی بار 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔.ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آگئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ ہزار ارب روپے سے سے زائد کا اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے

Shares: