ٹماٹر کا جوس صحت کے لئے مفید اور انرجی ڈرنک سے بہتر

0
43

اکثر لوگ ورزش وغیرہ کرنے کے بعد تازہ دم ہونے کے بعد انرجی ڈرنک استعمال کرتے ہیں تاہم ایک نئے جائزے کے مطابق توانائی کی بحالی کے لئے ٹماٹر کا جوس انرجی ڈرنکس کے لئے بہتر ہے ماہرین کے مطابق ٹماٹر میں وہ اہم کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو کھنچاؤ اور دباؤ کے بعد پٹھوں کی بحالی اور کی نالیوں کو معمول کی سطح پر لانے میں معاونت کرتے ہیں ٹماٹر میں ایک مرکب لائیوپین پایا جاتا ہے اور اسی کیمیائی مرکب کے باعث ہمیں ٹماٹر لال سرخ نظر آتا ہے ٹماٹر میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات کینسر امراض قلب اور دیگر امراض کا مقابلہ کرتے ہیں یونان میں صحت متعدد اداروں نے دو ماہ تک مندرہ کھلاڑیوں پر تجربات کئےاس دوران ورزش سے پہلے دوران اور بعد میں ان کی اہم علامتوں پر نظر رکھی ان میں 9 افراد نے ورزش کے بعد ٹماٹر کا جوس پیا تھا جبکہ چھ افراد نے ریگولر بھاگ دار انرجی ڈرنک کا استعمال کیا تھا ٹماٹر کا جوس پینے والے کھلاڑیوں کے پٹھے جلد بحال ہو گئے تھے اور سخت ورزش کے بعد ان کے خون میں گلوکوز کی سطح زیادہ تیزی سے نارمل حد پر آ گئی تھی اور ان کے جسموں میں ان اینزائمز اور پروٹینز کی سطح معمول پر آ گئی تھی جن کی زیادتی سے پٹھوں اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے ماہتین کے مطابق جن لوگوں میں نقصان دہ پورٹینز کی سطح بلند رہتی ہے دو ماہ میں ٹماٹر کے جوس کے استعمال سے فائدہ محسوس کریں گے

Leave a reply