کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

لاہور : کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا ، ہم اہل کشمیر پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کرسکتے ، کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام صحافی تنظیمیں لاہور سمیت ملک بھر پور مظاہرے کریں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ممتاز صحافی اور صحافتی تنظیموں کے مرکزی رہنماوں نے کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان سے گفتگو میں کیا

باغی ٹی وی کے مطابق معروف اینکر مبشر لقمان سے کھرا سچ میں پاکستان کی نمائندہ صحافتی تنظمیوں کے اکابرین نے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کارلانے کا اعلان کیا ، میزبان کھرا سچ مبشر لقمان نے باور کرایا کہ انہوں نے تو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستانیوں کو کال دے دی ہے کہ وہ کل 30 اگست کو کشمیریوں سے وفا شعاری کا عہد کریں

مبشر لقمان نے بتایا کہ ہر پاکستانی کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلے گا ، انہوں نے کہا صحافی برادری کل ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ لاہور چیرنگ کراس پر مرکزی پروگرام ہوگا

کھرا سچ میں کشمیریوں سے اظہار وفا کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ وہ کل لاہور میں چیئری کراسنگ کے مقام پر قومی پرچم کے سائے تلے ، قومی ترانے کی گونج میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے آصف بٹ صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، آصف بٹ نے کہا کہ وہ کل مبشرلقمان کے ساتھ ملکر چیئری کراسنگ کے مقام پر ظالم بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بھی جلائیں گے اور اسے پھانسی بھی دیں گے
راو شاہد نے اپنی گفتگو مٰیں کہا کہ وہ کل ہر صورت چیئر ی کراسنگ پہنچیں گے اور اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار محبت کریں گے اور بھارت کو پیغام دیں گے کہ وہ اپنا انجام بگھتنے کےلیے تیار ہوجائے

ذوالفقار مہتو سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب نے کہا کہ وہ مبشر لقمان کی کال پر کل ہر صورت چیئری کراسنگ پہنچ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے اور اہل کشمیر کی قربانیوں کو اور حوصلوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے ،

کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان نے اعادہ کرتے ہو ئے کہا کہ دل و جان سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے ، مبشر لقمان نے اپنے گفتگو کے آخر میں کہا کہ وہ بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور کل چیئری کراسنگ کے مقام پر بھارتی وزیراعظم کے پتلے کو پھانسی دے کر مودی کو یہ پیغام دیں گے کہ ظالموں کا یہی انجام ہوگا. مبشر لقمان نے بتایا کہ کل ملک بھر سے تمام صحافتی تنظیمیں کل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کیا عہد کریں گے اور ان کی آزادی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلانے میں دریغ نہیں کریں گے ،

Comments are closed.