کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی:بلاول بھٹواُمید سے ہوگئے

0
44

اسلام آباد :بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی۔اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹواُمید سے ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کل سے پاکستان میں ہرقسم کی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں، کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی، کل سےعوام کے مسائل کے حل کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے فکرمند رہنے والے تمام افراد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ آپ باعزت راستہ اپنائیں، کپتان کو اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کپتان کو پہلے ہی مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا تصادم اور بد امنی ہو، یہ پارلیمان کے اندر اور باہرفساد پھیلانے کی کوشش کرینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ اقتدار میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، ہم موجودہ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، اپنے طرز عمل اور دھمکیوں کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ غداری کا مقدمہ سب سے پہلے آپ کے خلاف درج ہونا چاہیے۔

نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ساری اسٹرٹیجی آخری مرحلے میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی، عمران نیازی اپنی شکست ماننے کے بجائے قوم کو تقسیم درتقسیم کرنے کی بھیانک سازش کرنے میں مصروف ہے۔ یہ تمام آئینی اداروں کا فرض ہے تمام اقدامات اٹھائیں۔ عمران نیازی آئین وقانون کے راستے پرچلنے سے انکاری ہے۔

Leave a reply