عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

0
76

اسلام آباد:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے جس میں 140 اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیراعظم عشائیہ میں پرجوش دکھائی دیئے تا ہم یوں لگتا ہے کہ اراکین انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔عدم اعتماد پر ووٹنگ کل اتوار کو ہونی ہے اور اپوزیشن کے پاس نہ صرف نمبرز پورے بلکہ زیادہ ہیں

گزشتہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے 172 اراکین نے شرکت کی تھی جس میں ایم کیو ایم اور باپ کے اراکین بھی شامل تھے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین جو حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں وہ اس اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں تھے اگر وہ شریک ہوتے تو اراکین کی تعداد دو سو کے قریب ہو جاتی۔ آج کے عشائیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عدم اعتماد میں کل شکست ہونے والی ہے اور اپوزیشن کی جیت ہو گی

وزیراعظم نے سرپرائز دینے تھے مگر آج انکا عشائیہ سب سے بڑا سرپرائز نکلا جس میں وہ مطلوبہ اراکین ہی پورے نہیں کر سکے۔ وزیراعظم کے عشائیہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اراکین سے انکے موبایل فون جمع کر لیے گئے تھے ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپوزیشن کے ساتھ ملکر سازش کی اسکو ناکام بنایا جائے گا جنہوں نے شیروانی سلوا رکھی ہے وہ کل دیکھتے رہ جائیں گے

دوسری جانب اسلام آباد میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی ۔پی ٹی آئی نے کارکنان کو بھی بلا رکھا ہے تاہم فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں ہو گا ۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ میڈیا پر جھوٹی خبریں دی جا رہی ہیں ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے

ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ لوگ مجھے خدا حافظ کر رہے ہیں جیسے ہم ہار رہے، مجھے تو فکر ہی نہیں کیونکہ ہم کل نہیں ہار رہے، جب تک آخری گیند نہیں پھینکی جاتی فیصلہ نہیں ہوسکتا، ذہن میں نہ ڈالیں کہ کل کیا فیصلہ ہوگا، آپ کا کپتان ماہر ہے اور کوئی پتہ نہیں کل کیا کر جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سازش کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے، 35 سال سے چند لیڈر ملک کو لوٹ رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، اچھائی اور برائی میں نیوٹرل رہیں گےتو بُرائی کا ساتھ دیں گے۔ بیرونی سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے۔ عدم اعتماد پر امریکا نے اپوزیشن کیساتھ ملکر سازش کی، آج فیصلہ کریں گے سازشیوں کے خلاف کیا قانونی کارروائی کرنی ہے۔ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں، ہمیں درست راستے کا انتخاب کرنا ہے، قوم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اچھائی کےساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہو، جو معاشرہ اچھائی کا ساتھ دیتا ہے وہ زندہ ہوجاتا ہے۔وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے جس میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے۔

Leave a reply