پاکستان اور افغانستان کو ملانے والی طورخم بارڈر کراسنگ کے قریب طورخم ایکسپورٹ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مال بردار گاڑیاں دب گئیں اس مشکل وقت میں پاک فوج ہنگامی امداد کی پیشکش کے لیے آگے بڑھی ہے۔
طُورخم پر آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے،کپاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز نے ملبے سے 2 لاشیں نکال لیں ،12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے پاک آرمی کی اربن، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں، پاک آرمی ، 1122 اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں جاری ہیں، آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے سے ملبہ ہٹانے میں مصروفِ عمل ہیں،پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے آخری فرد کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ضلع خیبر میں طورخم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے مال بردار کنٹینرز کو نکالنے کے لیے ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے ریسکیو1122 کی 18 آپریشنل گاڑیاں موجود ہیں اور 110 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈائریکٹر جنرل سرچ آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ریسکیو 1122 نے طورخم لینڈ سلائیڈنگ حادثے میں ایک اور جسد خاکی نکال لی۔ جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے، ریسکیو 1122 ٹیم نے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کیلئے لنڈیکوتل ہسپتال منتقل کررہے ہیں ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے
وزیرِاعظم شہباز شریف نے طورخم کے نزدیک لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لینڈ سلائڈنگ میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، وزیرِ اعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیرِ اعظم نے ریسکیو کا کام تیز تر کرنے اور شاہراہ کی جلد از جلد بحالی کی بھی ہدایت کی،