پاکستان نے وبایی مرض کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد طور خم کو آج سے امیگریشن اور آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی : اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ کرونا وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق،طورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے-
کرونا وباکے باعث این سی او سی کی جاریکردہ ہدایات کے مطابق،طورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔1/2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 6, 2021
انہوں نے کہا کہ پاک – افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کیطرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں-
پاک – افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کیطرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔2/2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 6, 2021