توشہ خانہ اپیل ،کل تک وکلاء کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت

tosha imran

توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث اوربیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے ،رجسٹرار آفس نے اپیل کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو اعتراضات دور کرنے کے لیے رجسٹرار آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اعتراضات دور ہونے کے بعد کیس کی سماعت ہوگی، خواجہ حارث نے آج ہی سماعت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اعتراض دور کر لیں پھر دیکھتے ہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ کیونکہ آج ہی جج ہمایوں دلاور نے سماعت کرنی ہے تو آپ آج ہی سن لیں،خواجہ حارث نے 3 بار بتایا کہ ہم اعتراضات دور کر چکے ہیں لیکن چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے آفس جائیں، انہیں بتائیں کہ آپ اعتراضات دور کر چکے ہیں،

ٹرائل کورٹ نے آٹھ جولائی کو توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دیا تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی بھی استدعا کر رکھی ہے

دوسری جانب توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عمران خان کو آج نیب نے طلب کیا ہےنیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے نیب کی طرف سے عمران خان کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

Comments are closed.